ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام کے لئے مختلف نسل کے پودے دستیاب : باغبانی کے شوقین توجہ دیں

بھٹکل : محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام کے لئے مختلف نسل کے پودے دستیاب : باغبانی کے شوقین توجہ دیں

Mon, 24 May 2021 18:58:57    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ مئی (ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے وینکٹاپور اور پڑوسی تعلقہ ہوناور کے  منکی  کے بیرنکی میں محکمہ فاریسٹ کے نباتاتی خانےمیں 100سے زائد نسل کے مختلف قسم کے پودے عوام کے لئے رعایتی قیمت پر   دستیاب ہیں۔ جورواں سال کےجون میں کاشت کئے جاسکتےہیں۔ فاریسٹ محکمہ کے افسران نے متعلقہ سہولت سے استفادہ کرنےکی پریس ریلیز کے ذریعے عوام سے  اپیل کی ہے۔

محکمہ فاریسٹ کے مطابق بھٹکل علاقے کے وینکٹاپور نباتاتی خانےمیں 2.42لاکھ پودوں اور منکی علاقےمیں 2.29لاکھ پودوں کی افزائش کی گئی ہے۔ جن میں ساگوانی ، کائرہ، بلوار،رام پھل، جائفل،آم ، شریفہ، کاجو، کٹھل(پھنس)،بانس، صندل،لونگ  سمیت مختلف نسل اور قسم کے پودوں کی افزائش کی گئی ہے۔ جس کی کاشت جون کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوتی ہے۔

نباتاتی خانےمیں کل 8730پودوں میں سے  40سے زائد نسل کے دوائی پودے دستیاب ہیں۔ جو عوام کے لئے بہت ہی کم رعایتی قیمت پر  تقسیم کئے جائیں گے۔ فاریسٹ محکمہ کی طرف سے دی گئی جانکاری کےمطابق اگر عوام کی طرف سےمناسب دستاویزات سونپتے ہیں تو انہیں پودوں کی تقسیم کی جائے گی۔ خاص کر  کسانوں سےاپیل کی گئی ہےکہ وہ متعلقہ سہولت سے بھرپور استفادہ کریں۔ اس سلسلےمیں زیادہ جانکاری کے لئے  مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتےہیں۔

بھٹکل ، وینکٹاپور نرسری :9448698392-9480807596

منکی کی بیرنکی نرسری :9482226556-9341677116-9480807597

WhatsApp_Image_2021-05-24_at_3_32_15_PM.jpeg


Share: